جعلی چیک، بجلی چوری کے مقدمات میں مفرور2ملزم گرفتار

جعلی چیک، بجلی چوری کے مقدمات میں مفرور2ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاو ن جاری۔چیک ڈس آنراور بجلی چوری کے مقدمے میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان طارق محموداور اشفاق گرفتار۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پو لیس اکبری گیٹ نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب اشہاری ملزم طارق کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزم طارق شہری سے زرعی ادویات خرید نے کے عوض 5 لاکھ روپے کا چیک دے کر فرار ہو گیا تھا۔جبکہ انویسٹی گیشن پولیس جنوبی چھاؤ نی نے بجلی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی اشفاق کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ اور جنوبی چھاو نی نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -