ایل ڈبلیوایم سی کی ہفتہ صفائی مہم،ایم ڈی نے فیلڈ میں مانیٹرنگ کی

ایل ڈبلیوایم سی کی ہفتہ صفائی مہم،ایم ڈی نے فیلڈ میں مانیٹرنگ کی

  

لاہور( جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں ہفتہ صفائی مہم کے دوسرے روز شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمو لی اقدامات کیے گئے۔چیئر مین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت محکمے کے تمام افسران کی جانب سے شہر میں جاری خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی گئی۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اسلم راؤ کی ہدایت پرمیو ہسپتال جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال،جنرل ہسپتال، گنگا رام ہسپتال سمیت شہر کے تمام نجی و سرکاری اسپتالوں،اور مساجد کے باہر اور اطراف میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد راؤ اسلم کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول میں شامل ہے اور ہفتہ صفائی مہم میں شہر کے گلی کوچوں میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -