جمیل بھٹی کو پاکستان قومی زبان تحریک کا صدر بنانے کی منظوری

جمیل بھٹی کو پاکستان قومی زبان تحریک کا صدر بنانے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پاکستان قومی زبان تحریک کے دفتر میں تحریک کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت تحریک کے قائم مقام صدر پروفیسر سلیم ہاشمی نے کی۔ اجلاس کے شرکا ء نے قومی زبان تحریک کے مرکزی صدر عزیز ظفر آزاد کی رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔ ان کی ملک و قوم کے لئے خدمات اور نفاذ اردو کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا گیا اور ان کے طے کئے گئے خطوط پر نفاذ اردو کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں جمیل بھٹی سابق اے جی پنجاب کو پاکستان قومی زبان تحریک کی صدارت پر فائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، ملک ظہیر اعوان اور شکیل خان کو مرکزی مجلس عاملہ کا رکن منتخب کیا گیا اور انہیں پاکستان میں میڈیا اور وکلا تنظیموں سے رابطے کرنے اور وفاقی دارالحکومت سمیت شمالی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں تحریک کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی،۔ محمد رفیق قریشی کواسلام آباد اور راولپنڈی کے لئے پاکستان قومی زبان تحریک کا ناظم مقرر کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر محترم عزیز ظفر آزاد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی