کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ایل ڈی اے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ایل ڈی اے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افسران وملازمین کے کئی کیسز سامنے آنے کے بعد شہریوں کواس مہلک مرض سے بچانے اورا ن کی صحت کی حفاظت کے لئے ایل ڈی اے کے دفتر میں شہریوں اور افسران و ملازمین کے مہمانوں سمیت تمام افراد کی آمد عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ روزانہ کام کرنے والے عملے کی تعداد محدود کر دی گئی ہے اور صرف ڈیوٹی پر آنے والے عملے کو ہی دفتر کے اندر ایس او پیزاور حفاظتی انتظامات کے ساتھ داخلے کی اجازت ہے۔دفتر کے داخلی دروازوں پر تھرمل گن سے ان کا درجہ حرارت چیک کیاجاتا ہے۔ بعد ازاں ڈس انفیکشن ٹنل سے گزرنے اور ہاتھ دھونے کے بعد انہیں عمارت کے اندر داخل ہونے دیاجاتا ہے جہاں جگہ جگہ سینی ٹائزر مہیا کیا گیا ہے۔ تمام افسران وملازمین کے لئے دوران ڈیوٹی ماسک پہننا لازمی ہے۔دفتر نہ آنے والا عملہ گھروں پر دفتر ی کام کرنے کا پابند ہے۔ ان حالات کے باوجود ایل ڈی اے شہریوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہے اور ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل بدستور کام کررہا ہے۔ شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ون ونڈوسیل پر آنے کے لئے ایل ڈی اے کی ویب سائٹ یا ایل ڈی اے انصاف موبائیل ایپ کے ذریعے اپوائنمنٹ حاصل کرکے آئیں۔ڈائریکٹر سی اینڈآئی کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفتر کی عمارت کی باقاعدگی سے ڈی انفیکشن کروائی جائے۔یہ تمام اقدامات شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے ہیں۔