410دکانوں پرچھاپے، 11منافع خور پکڑے گئے، 69ہزار جرمانہ

  410دکانوں پرچھاپے، 11منافع خور پکڑے گئے، 69ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 410 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 49 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 69 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں اسی طرح ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی گوشت فروشوں کی پرائس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 46 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 03 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے01 گوشت فروش کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا 01 گوشت فروش کو حراست میں لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے گوشت فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔


ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1790 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیاگیا اور369 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور165 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر ان کو سیل کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ 01 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور خلاف ورزی پر 204 گاڑیوں کو بند کیا گیاہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ گاڑیوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔