جعلی ادویات بنانے والی کمپنی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر29دکانیں سیل

جعلی ادویات بنانے والی کمپنی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر29دکانیں سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا فیلڈ میں ان ایکشن ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے جعلی ادویات فروخت کرنے پر فارماسیوٹیکل کمپنی کو سیل کر دیا ۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے دھرم پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 10 دکانوں کو سیل کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار میں 10 مارکیٹس کا دورہ کیا۔250 انسپکشنز کی گئیں اور09 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ11 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -