پنجاب کا آئندہ بجٹ کسان دوست ہو گا،ملک نعمان لنگڑیال

پنجاب کا آئندہ بجٹ کسان دوست ہو گا،ملک نعمان لنگڑیال

  

لاہور(پ ر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال سے زراعت ہاؤس لاہور میں کسان اتحاد کے وفد نے صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری احسان مرکزی سیکرٹری جنرل کسان اتحاد اور کیپٹن (ر) محمد حسین، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی اور چیف ایڈوائزر برائے وزیر زراعت پنجاب شاہد قادربھی ہمراہ تھے۔ خالد کھوکھر نے وزیر زراعت پنجاب کو مسائل بارے آگاہ کیا۔وزیر زراعت نے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرتے ہوئے کہا کہ خالد کھوکھر کسانوں کے بے لوث نمائندہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ جہاں کسانوں کی بہتری کیلئے کھڑے ہوں گے ہم بھی کسان اتحاد کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وزیر زراعت نے مزید بتایا کہ موجودہ سال کا بجٹ کسان دوست ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -