ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی یاد میں یوم شہید پاکستان عقیدت واحترم کے ساتھ منایا گیا

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی یاد میں یوم شہید پاکستان عقیدت واحترم کے ساتھ منایا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم کے سابق ناظم اعلیٰ ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒشہید کے 11ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں ”یوم شہید پاکستان“ انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا۔شہید پاکستان ؒ عجزوانکسار ی اورزہدوتقویٰ کے پیکر تھے۔آپ اتحاد بین المسلمین،امن کے قیام،تعلیم کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے۔جامعہ نعیمیہ میں کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرسرفراز نعیمیؒامت مسلمہ کادرداپنے سینے میں سموئے ہوئے سادگی اورسنجیدگی کاپیکر تھے۔ان کی زندگی تمام پہلو لائق تحسین اورقابل تقلید ہیں۔تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزاہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہاکہ آپ کی زندگی کاہرگوشتہ میں ہمیں اسلاف کی سیرت کاعکس دکھائی دیتاہے۔نعیمین ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرحسیب قادری، مفتی انتخاب احمدنوری،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مولانا امداد اللہ نعیمی نے ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -