وزیر اعظم ٹیکس فری بجٹ پر مبارکباد کے مستحق ہیں،اعجاز چودھری
لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریلیف اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے،موجودہ حکومت قومی خدمت کے مشن پرکام کر رہی ہے۔
،کرونا وبا ء میں عام آدمی کواربوں روپے کابرائے راست ریلیف دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کے لیے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں،وفاقی بجٹ میں غر یب آدمی اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں،بے شک نیا بجٹ ملکی ترقی و خوشحالی میں ایک نئے باب کا اضافہ کر ے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ بجٹ سے ملکی معیشت ٹیک آف کرے گی اورمعاشی انقلاب سے عام آدمی کامعیار زندگی بلندہوگا،وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لیے دن رات سخت محنت کررہی ہے،حکومت نئے ٹیکسز کا بوجھ نہ ڈال کر تاجر برادری کو بڑا ریلیف دیاہے، عوامی مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری میں شامل ہے،ملکی ترقی کی سمت متعین ہو چکی ہے آنے والا دور خوشحالی کا ہو گا۔