ایس ای ننکانہ کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

  ایس ای ننکانہ کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای ننکانہ رانا ایوب خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای رانا ایوب خان کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے آئی ای ولیج،کوٹہ رحمان، مورا خورد، بندوکی، مورا کلاں، چک نمبر 3، کوٹ نمبردار، اٹاری چکراور مدینہ کالونی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل 178کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ32 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای رانا ایوب خان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 24میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 2میٹر ریورس، 4سٹکنگ سلو،4ڈسپلے اوپن اور2 ڈسپلے واش کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 56,347یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -