افتخار ملک کا سار ک چیمبرآف کامرس کا صدر بننا ہمارے لئے اعزاز ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حارث عتیق نے معروف صنعتکار، سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک کوسارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم ذمہ داریاں تفویض کیا جانا انتہائی خوش آئند ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چا لیس ممالک کے ایک بڑے پلیٹ فارم سارک چیمبر کی قیادت کا اعزاز متحمل مزاج، دوراندیش اور معاملہ فہم شخصیت کو سونپا گیا ہے۔