کورونا وائرس نے دنیاکی جدید ٹیکنالوجیز کو بھی شکست دیدی

کورونا وائرس نے دنیاکی جدید ٹیکنالوجیز کو بھی شکست دیدی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات کیمرہ مارکیٹ رمیض شاہد نے کہا ہے کہ موذی وباء نے دنیا بھر میں اپنی تباہی اور ہولناکی سے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بھی شکست دے دی ہے۔ دنیا کے مضبوط معاشی قوت کے حامل ممالک اس وقت دن بدن بدلتی، بگڑتی معاشی صورت حال سے شدید پریشانی کا شکا رہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس ان مشکل حالات میں جہاں ہر طرف خو ف و ہراس، وحشت اور بے بسی کا عالم ہے اس سے سبق سیکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -