فردوس مارکیٹ انڈر پاس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،عامر ریاض
لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی نے فردوس مارکیٹ کے علاقے کا دورہ کیا اور زیر تعمیر انڈر پاس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین نے انہیں منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔انجینئر عامرریاض قریشی نے پائل بورنگ،کیج لوٹرنگ اور کنکریٹ مکسنگ کے کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔