پٹرول کی قلت کا ازخود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ سے پیٹرول کی قلت کا از خود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کو مل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیٹرول کی دس روز سے مسلسل قلت پر شدید غصے کا اظہار کرتا ہے۔
چینی مافیا،آٹا مافیا،ادویات مافیا کے بعد اب پیٹرول مافیا بھی آگیا ہے۔حکومت نے پیٹرول ستا کرکے غائب کردیا ہے۔پیٹرول پمپ بند ہونے سے شہری ذلیل و خوار ہو ر ہے ہیں۔حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آسکی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول کی قلت کا از خود نوٹس لیا جائے۔پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والے مافیا کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔