حمزہ شہباز کو بغیر ریفرنس قیدمیں رکھنازیادتی ہے،رابعہ فاروقی

حمزہ شہباز کو بغیر ریفرنس قیدمیں رکھنازیادتی ہے،رابعہ فاروقی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ بغیر ریفرنس دائر کئے ایک سال سے حمزہ شہباز شریف کو قید میں رکھنا ناانصافی ہے حکومت مسلم لیگ (ن) کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں حدسے آگے نکل گئی ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شریف خاندان سے حکومت کے اس تعصبانہ رویے اور حمزہ شہباز کو بے گناہ ایک سال تک قید و بند میں رکھنے کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

اور اس ناانصافی کا ذمہ دار نیب اور حکومت کو قرار دیتا ہے.یہ ایوان پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -