سابق حکمرانوں نے سڑکوں،پلوں پر سرمایہ برباد کیا،عرفان عباسی
لاہور (پ ر) تحریک انصاف آزادکشمیر جموں کے مرکزی نائب صدر عرفان عباسی نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے سڑکوں اور پلوں پر قومی سرمایہ برباد کیا میگا کرپشن کی خاطر نام نہاد میگا پراجیکٹس پر سرمایہ خرچ کیا گیا سات دہائیوں کی سیاسی و انتظامی غلطیوں کا ازالہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کو کرنا پڑا ہے عمران خان کو اقتدار ملا تو خزانہ خالی اور معیشت وینٹی لیٹر پر تھی،تحریک انصاف کی حکومت ملکی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
،کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے جس طرح کے اقدامات درکار ہیں اس میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں کے ادوار میں سجاوٹی اور عارضی منصوبے لگائے گئے جن سے کمیشن مافیانے خوب موجیں اڑائیں سابقہ حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی تجوریاں بھریں