آخر کارحکمرانوں کو سخت لاک ڈاؤن کرنا ہی پڑے گا،ایڈون سہوترا

آخر کارحکمرانوں کو سخت لاک ڈاؤن کرنا ہی پڑے گا،ایڈون سہوترا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک عثمان سلیم اور اقلیتی رہنما پیپلز پارٹی ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ آخر کار پنجاب کے حکمرانوں کو سخت لاک ڈاؤن کرنا ہی پڑے گا وگرنہ جس رفتار سے کورونا کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اس سے حکومت کو لگ پتہ جائے گا اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کردے اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو پھر بڑی دیر ہو جاے گی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہے کہ حکومت پیر کے روز سے دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے جارہی ہے ہم اس خبروں کی حمائت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکمل لاک ڈاؤن کرے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضیائع ہونے سے بچایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -