حکومت بنیادی مسائل کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی،چوہدری امجد علی

حکومت بنیادی مسائل کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی،چوہدری امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)ہم عوام پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین، لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین چوہدری امجد علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بھی پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں، چینی اور آٹے کا بدترین بحران، سکولز، کالجز تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کی بھاری فیسوں کی گھر بیٹھے وصولی سمیت دیگر کئی ایسے سنگین ایشوز ہیں جن پر حکومت سدباب کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ بار با رتجربوں کے بعد نئے پاکستان کے نعرے سے متاثر ہونے والے افراد بھی اس وقت شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ جمہوری سیاسی حکومتوں کے ناکام تجربوں کے بعد ملکی معاشی، اقتصادی، داخلی و خارجی حالات مزید انتظار کے متحمل نہیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مسائل کا حل فقط صدارتی نظام ہے جس کے نفاذ کے بعد ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔