ناقص معاشی پالیسیوں سے عوام کی زندگی عذاب بن گئی،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناقص معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تحریک انصاف کا کٹھ پتلی راج ختم ہو گا تب ہی عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے متنازعہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں عمران خان کو کرپشن میں کوئی دلچسپی نہیں، ان کی توجہ صرف کٹھ پتلی راج کو جاری رکھنا ہے موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں تیزی سے بڑھتے ہوئے مسائل نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
موجودہ حکومت نے عوام کوغربت افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ہے۔