وزیر اعظم آفس اخراجات میں ریکارڈ کمی

وزیر اعظم آفس اخراجات میں ریکارڈ کمی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق بجٹ میں مختص فنڈ میں سے 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی مثال قائم کی ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 41 فیصد کمی کی گئی تھی اور رواں مالی سال وزیراعظم آفس و ہاؤس نے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے۔

وزیراعظم آفس

مزید :

صفحہ اول -