نئے ٹیکس نہ لگانے کا اعلان قابل تحسین ہے،لالہ یاسر نصیر

نئے ٹیکس نہ لگانے کا اعلان قابل تحسین ہے،لالہ یاسر نصیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے نئے ٹیکس نہ لگانے کے اعلان کو انتہائی مثبت اور قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ملک بھر کے نامساعد معاشی حالات اور مسدود کاروباری سرگرمیوں میں نئے ٹیکس نہ لگانے کے فیصلے پر تاجر برادری شکرگزار ہے۔

اپنے ایک بیا ن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی تنظیم تاجران کاروباری طبقے کے مسائل کے حل اور ہر فورم پر آواز اُٹھانے کی ذمہ داری کو احسن بخوبی ادا کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -