نان رو ٹی کی قیمتوں میں اضافہ ناقا بل قبو ل ہے،شفیق قادری

نان رو ٹی کی قیمتوں میں اضافہ ناقا بل قبو ل ہے،شفیق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ نان رو ٹی کی قیمتوں میں اضافہ ناقا بل قبو ل ہے، پٹرو ل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والو ں کیخلا ف سخت کارروائی کر تے ہو ئے عوام کی مشکل حل کی جائے،رو ٹی نان کی قیمتیں بڑھنے سے غر یب آ د می نئی پر یشانی سے دو چار ہوجائے گا۔

  

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شہری بچو ں کا پیٹ پا لنے کیلئے مزدوری کرنے کی بجائے سارا سارا دن پٹرو ل لینے کے چکر میں مارے مارے پورے لاہورکے پٹرو ل پمپو ں پر پھر تے ہیں،عوام آ ج حکمرانو ں سے مایو س ہو چکے ہیں عمران خان کو ووٹ دینے والے آ ج ما یو سی کا شکار ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پٹرو ل کی قیمتیں بڑھتی ہے تو پٹرو ل شا ر ٹ نہیں ہو تا قیمتیں کم ہو نے پر پٹرو ل کاغا ئب ہو نا لمحہ فکر یہ ہے،ناجا ئز منا فع کمانے والو ں کوعذاب الٰہی سے ڈر نا چاہیے،کورونا و با ء کی مو جو د گی میں ہمیں ایک قوم ہو نے کا ثبو ت فراہم کر نا چاہیے۔انہو ں نے کہا ہم نا ن بھائی ایسو سی ایشن سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ نان اور رو ٹی کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے حکومت سے مذاکر ات کرکے اس سے ریلیف لے عوام کو بلا وجہ تنگ نہ کیاجائے کورونا و با ء کی مو جودگی میں ہمیں ایثاراور قر بانی کے جز بے سے کام لینا چاہیے۔#/s#