بادامی باغ سبزی و پھل منڈی کو مثالی بنایا جائے گا،ملک وقار احمد

بادامی باغ سبزی و پھل منڈی کو مثالی بنایا جائے گا،ملک وقار احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لاہور ملک وقار احمد گجر کی زیرصدارت مارکیٹ کمیٹی ارکین کا اہم اجلاس منعقد ہو ا، اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور دیگر امور کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل دے دی گئی، منڈی میں داخلے کے لیے ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا، منڈی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لاہور ملک وقار احمد گجرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کی منڈی کو مثالی منڈی بنائیں گے جس کے لیے جلد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔

، منڈی میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائیگا اور تمام مسائل ترجیح بنیادو ں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہوگا،کرونا وباء نے دنیا کی مضبوط ترین معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، مہلک وبا کی وجہ سے ملک آج بڑے معاشی دباوکا شکار ہے لیکن اس کے باوجود حکومت عوام کو کرونا وباء سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے، اپوزیشن ملک اور قوم کی خاطرحکومت کا ہاتھ بٹانے کی بجائے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے، پاکستان تو ایک ترقی پذیر ملک ہے،مگر پھر بھی وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اس وباء سے جنگ لڑ رہی ہے۔