عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد ملکی بقاء کی ضامن ہے،مولانا عزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد ملکی بقاء کی ضامن ہے،مولانا عزیز الرحمن

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولاعلیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، قاری محمداقبال ودیگر نے مختلف مقامات پر اجتماعات جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جد وجہد وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کی ضامن ہے اور ہمارے ایمان کی بنیاد بھی۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اسکی سرکوبی کے لئے جنگ یمامہ سے لے کر اب تک شہادتوں اور قربانیوں کا لازوال سلسلہ جاری ہے۔ ختم نبوت کا عقیدہ وحدت امت کی ضمانت بھی مہیاکرتا ہے۔

اور تاریخ شاہد ہے کہ امت جب بھی اکھٹی ہوئی تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے عقیدے پر اکٹھی ہوئی اور جان و مال کی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا گیا۔علما ء نے اپنے اپنے خطابات اور بیانات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد کو نا مساعد حالات کے باوجود ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ علماء نے کہا ہے کہ عالمی کفریہ ایجنڈے کے تحت بعض این جی اوز اور قادیانی نواز عناصر پاکستان کے آئین کی اسلامی دفعات خصوصاََ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو ختم کرنے اور قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں لا کھڑا کرنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن وہ اور ان کے سر پرست کان کے نہیں دل کے دروازے کھول کر سن لیں کہ جناب نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت ومنصب ختم نبوت پر کوئی مسلمان آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخان رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو کسی فورم پر بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -