افواج پاکستان کے بجٹ میں 61ارب 74کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافہ

        افواج پاکستان کے بجٹ میں 61ارب 74کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئندہ مالی سال میں افواج پاکستان کے بجٹ میں 61ارب 74کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کا دفاعی بجٹ 1152.5ارب روپے تھا جسے نظر ثانی شدہ تخمینے کے تحت بڑھا کر 1227.3ارب کردیاگیااور نظر ثانی شدہ بجٹ میں مزید 61.74ارب روپے شامل کرکے 2020-21کیلئے دفاعی بجٹ 1289.134ارب روپے ہوگا جو کہ رواں مالی سال کے اصل دفاعی بجٹ سے 136.5ارب روپے زیادہ ہے اور نظر ثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں 61.7ارب روپے زیادہ ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق دفاعی انتظام کے تحت 2.94ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مسلح افواج کا اپنا بجٹ 1286.192ارب روپے ہوگا اس میں سے ملازمین کے اخراجات کی مد میں 475.657 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 301.109ارب روپے رکھے گئے ہیں فزیکل اثاثوں کا تخمینہ 357.75 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ سول ورکس کی مد میں 157.478 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

فوج کابجٹ

  

لاہور( جنرل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان شیڈول تبدیل کر کے ہفتہ کی بجائے جمعہ کے روز ہی لاہور پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان آج بروز (ہفتہ) کے روز لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کرکے صوبے کے امور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں انہیں پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، اس کے تدارک اور خصوصاً کورونا مریضوں کو دی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ صوبائی وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔

شیڈول تبدیل

مزید :

صفحہ اول -