ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل کی منظور ی قابل تحسین ہے،ایوب بیگ

  ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل کی منظور ی قابل تحسین ہے،ایوب بیگ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل منظور کرنا قابل تحسین ہے یہ بات تنظیم اسلامی کے ترجمان مرزا ایوب بیگ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ بل کے مطابق درسی کتب میں اسلامیات، مطالعہ پاکستان، تاریخ، اُردو لٹریچر اور دوسرے مضامین میں اسلامی مواد کے متعلق نصابی کتب میں کسی قسم کی ترمیم علماء بورڈ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ ماضی میں یہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے بڑی غلط فہمیاں پھیلتی رہی ہیں۔

  بہرحال دیر آید درست آید۔ اُنھوں نے اِن خبروں پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستانی فضائیہ کی موجودگی کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کراچی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے میں ناکام رہی البتہ ہمیں بھارت کے حوالے سے ہر دم چوکنا رہنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -