وفاقی بجٹ الفاظ کے ہیر پھر کے سوا کچھ نہیں،ذکر اللہ مجاہد

وفاقی بجٹ الفاظ کے ہیر پھر کے سوا کچھ نہیں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ وفاقی بجٹ الفاظ کے ہیر پھر کے سوا کچھ نہیں۔ سود کا خاتمہ ملکی معیشت کی بحالی اور نمو کیلئے ناگزیر ہے۔ بدترین سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا۔ملکی بجٹ کا زیادہ تر حصہ سود اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں خرچ کرنے سے ملک و قوم کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ بدترین سودی نظام معیشت لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات بڑھانے بنیادی وجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی بجٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ سے پہلے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ حکومتی ناکامی کی ایک دلیل ہے۔


پاکستان میں شرح نمو صفر سے بھی نیچے جاچکی ہے۔ معیشت کی بحالی کے لیے روٹین بجٹ کی بجائے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ سے پہلے ہی آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں معمولی کمی کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ پیڑول کے حصول کیلئے دربدر ہیں جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔