کورونا متاثرین کیلئے اربوں روپے دینا تاریخی اقدام ہے،عمران سلیمی

کورونا متاثرین کیلئے اربوں روپے دینا تاریخی اقدام ہے،عمران سلیمی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی چوہدری عمران سلیمی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرونا وباء کے دوران عام آدمی اور بزنس کمیونٹی کیلئے مراعاتی پیکجز اور اربوں روپے دینا تاریخی اقدام ہے، ملک میں حقیقی معنوں میں مزدور دوست حکومت بر سر اقتدار ہے،پی ٹی آئی حکومت کو غریب کی مشکلات کا احساس ہے، ملک بھر میں احسا س سنٹروں میں اربوں روپے دیے جارہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بے روز گار افرادکے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدام اْٹھارہی ہے،کرونا سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں معیشت اور اقتصادی ترقی بری طرح متاثر ہوئی ہے، پنجاب میں کرونا کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے کردار کو سنہری حروف سے لکھا جائیگا،پنجاب حکومت مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے،کہ کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اصل ہیرو ہیں, خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہزار چہرے ہیں جس کیلئے ایک ماسک کافی نہیں،وزیر اعظم عمران خان نے اصل میں کرپشن کے گرد سخت لاک ڈاؤن کیا ہے جس سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو نا کافی قرار دینے والے اپنے دور میں عالمی منڈی کا ریلیف عوام کی بجائے کہیں اور منتقل کر دیتے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -