وزارت اطلاعا ت و نشریات کی 12سکیموں کیلئے 360.918ملین روپے مختص

وزارت اطلاعا ت و نشریات کی 12سکیموں کیلئے 360.918ملین روپے مختص

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے وزارت اطلاعا ت و نشریات کی 12سکیموں کیلئے 360.918ملین مختص کر نے کی تجویز پیش کی ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق 100کلوواٹ میڈیم وویز ریڈیو سٹیشن گوادر کے لئے 40ملین‘ پی ٹی وی کے کیمرے اور آلات میں جدت لانے کے لئے100ملین کئے گئے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق برکان ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن کے لئے19.663 ملین‘ ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن نیلم کے لئے15ملین، ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن خاران (بلوچستان) کے لئے 25.41 ملین‘ ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن شاردہ نیلم ویلی کے لئے12.225ملین، ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن زیارت (بلوچستان) کے لئے7.720ملین‘ میڈیم ویوز سٹیشن مظفر آباد کی بحالی کے لئے40 ملین، میرپور ٹرانسمیٹر کی تبدیلی کے لئے 40 ملین اور نئی سکیم میں ڈی ٹی ایم بی کے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 50.918ملین مختص کیے گئے ہیں۔

وزارت اطلاعا ت و نشریات

مزید :

صفحہ اول -