نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی

      نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمدنواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی جس کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اب انہیں اچھی صحت کیلئے روزانہ سیر کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دائمی گردوں کی بیماری سمیت مختلف امراض ہیں۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف بڑے صاحبزادے کے ساتھ روزانہ سیر کیلئے نکلتے ہیں۔علاوہ ازیں علاج کی غرض سے لندن جانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ ایک تصویرمیں نواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز اور ایک شخص کے ساتھ بنچ پر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں حسین نواز، ان کے صاحبزادے کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دیگر دو افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ دونوں تصاویر مختلف دنوں کی ہیں۔
نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -