راولپنڈی کے علاقہ صدر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعد د افراد زخمی، علاقہ سیل

راولپنڈی کے علاقہ صدر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعد د افراد زخمی، علاقہ ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے صدر کے کوئلہ سینٹر چوک میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز حرکت میں آئیں اور فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیمیں بھی بروقت پہنچیں۔امدادی ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

راولپنڈی دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -