وزیراعلی پنجاب نے 15 جون کو صوبے کا بجٹ پیش کرنیکی منظوری دیدی

  وزیراعلی پنجاب نے 15 جون کو صوبے کا بجٹ پیش کرنیکی منظوری دیدی

  

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے 15 جون کو صوبے کا بجٹ پیش کرنیکی منظوری دیدی، بجٹ اجلاس15 جون بروز پیر کو فلیٹیز ہوٹل میں ہو گا۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے 15 جون کو پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، 15 جون بروز پیر کی صبح 10 بجے پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت ایوان وزیر اعلی میں ہوگا، اسی اجلاس میں صوبائی کابینہ کی جانب سے مالی سال21-2020 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بجٹ پیش کریں گے پنجاب حکومت نے تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو 15 جون کے اجلاس کیلئے لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام پی ٹی آئی اراکین بجٹ اجلاس میں اپنی شرکت ہر صورت میں یقینی بنائیں۔

وزیراعلی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -