پٹرول مافیا کی کمر توڑ کر 36گھنٹوں میں مسئلہ حل کرینگے،ندیم بابر کا دعویٰ

پٹرول مافیا کی کمر توڑ کر 36گھنٹوں میں مسئلہ حل کرینگے،ندیم بابر کا دعویٰ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پیٹرول کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جو کرنا پڑا وہ کریں گے۔کراچی، لاہور، پشاور،ملتان،سرگودھا اور گجرات سمیت کئی شہروں میں گزشتہ 11 روز سے پٹرول کی قلت ہے اور عوام پٹرول سستا ہونے کے بعد سے مارے مارے پھررہے ہیں لیکن حکومت اب تک اس مسئلے کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر عمر ایوب نے تین روز کے اندرپٹرول کا مسئلہ حل کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور اب معاون خصوصی پٹرول نے بھی 36 گھنٹوں میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ پٹرول کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جو کرنا پڑا وہ کریں گے، 36 گھنٹوں میں اس مسئلے کو حل کردیں گے۔ اس بار پٹرول مافیا کی کمر توڑ دیں گے، تین پٹرولیم کمپنیوں کے سی ای او کل ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے جنہیں آج دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔

ندیم بابر

مزید :

صفحہ اول -