حمزہ شہباز سیاسی انتقام کا شکار بنے،مریم نواز

حمزہ شہباز سیاسی انتقام کا شکار بنے،مریم نواز

  

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ حمزہ شہباز نے مشرف آمریت میں ڈٹ کر مقابلہ کیا۔حمزہ شہباز مشرف رجیم میں کئی سال ایک چٹان کی طرح مضبوط کھڑے رہے،اب بھی سیاسی انتقام کا شکار بنے اور ایک سا ل سے مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ حمزہ شہباز کی ننھی بیٹی سماویہ اپنے والد کی جدائی کو ضرور مس کررہی ہوگی مگر اللہ صبر کرنیوالوں کیساتھ ہوتا ہے،ہمیں تم پر فخر ہے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -