سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سردار ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کوگھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی باقاعدگی سے اپنے حلقے کے دورے پرتھے اور لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم اور دیگر فلاحی کاموں میں متحرک تھے۔
ٹیسٹ مثبت