امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کاصدر ٹرمپ کیساتھ چہل قدمی سے انکار

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کاصدر ٹرمپ کیساتھ چہل قدمی سے انکار

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل مارک ملے نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں جنرل مارک ملے نے کہا کہ کمیشنڈ آفسر کی حیثیت سے اور وردی میں ٹرمپ کے ساتھ موجودگی کو اپنی غلطی سمجھتا ہوں، سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کی پھر مخالفت کی کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ملک میں فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔وائٹ ہاؤس کے باہر جارج فلائیڈ کی موت پر یکم جون کے پر امن مظاہرے پر شیلنگ کر کے اسے منتشر کیا گیا تھا جس کے بعد صدر ٹرمپ نے وہاں کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر جنرل مارک ملے بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی کوپولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکہ کی کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

چہل قدمی سے انکار

مزید :

صفحہ اول -