واسا کے سب انجینئرزکو ریگولر نہ کرنے پر رپورٹ طلب،تنخواہیں ادا کرنے کاحکم

واسا کے سب انجینئرزکو ریگولر نہ کرنے پر رپورٹ طلب،تنخواہیں ادا کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے واسا کے سب انجینئرزکو ریگولر نہ کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے کیس میں درخواست گزاروں کی تنخواہیں ادا کرنے کاحکم دے دیاجبکہ انہیں ریگولر کرنے کے معاملہ پر چیئرمین واسااورڈی جی ایل ڈی اے سمیت متعلقہ حکام سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ سب انجینئرکے عہدے پرطویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، حکومتی پالیسی کے باوجودانہیں ریگولر نہیں کیا جا رہا۔

واسا،انجینئرز

مزید :

صفحہ آخر -