احتساب عدالت، شہباز شریف کی کورونا پازیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش

  احتساب عدالت، شہباز شریف کی کورونا پازیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا،اس سلسلے میں عدالت نے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیاہے،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو فرد جرم کے لئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے،میاں شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ میاں شہباز شریف کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کیا ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے سماعت تین ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا بھی کی تاہم عدالت نے ہدایت کی ہے کہ میاں شہباز شریف یکم جولائی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہوں۔

شہباز،طلب

مزید :

صفحہ آخر -