عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم، وفاقی کابینہ مبارکباد کی مستحق

عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم، وفاقی کابینہ مبارکباد کی مستحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مشکلات کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے،اپوزیشن کے پاس موجودہ حالات میں پیش کئے گئے بجٹ پر تنقید کرنے کا کوئی جواز نہیں لیکن اس کے باوجود اپنی سیاست چمکانے سے گریز نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مشکل حالات میں ترقی کا ٹول ثابت ہوگا، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے تدارک کیلئے آنے والے دنوں میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے نامساعد معاشی حالات کے باوجود آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پسے ہوئے طبقے سمیت ہر شعبے کو ریلیف دیا ہے جس سے ان کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی اور معیشت ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کیلئے بھی جامع پیکیج دیا گیا ہے اور حکومت ان کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان کے کردار کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مشکل حالات میں ترقی کا ٹول ثابت ہوگا اور انشا اللہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت بھی وفاقی حکومت کی پیروی کر ے گی۔
مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -