بھارت میں مذہبی بنیاد پر اقلیتوں سے امتیازی سلوک اور حملے قابل مذمت: امریکا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے بھارت میں مذہبی اور نسلی بنیادوں پر اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے خلاف حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ میں بھی گزشتہ سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور دسمبر میں شہریت کے ترمیمی قانون کی پارلیمنٹ سے منظوری پر بھارت میں ہونے والے اہم واقعات کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔امریکی کانگریس میں پیش کی گئی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی منظوری کے بعد اترپردیش اور آسام میں احتجاجی مظاہروں اور پرتشدد جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بعض اوقات مذہب کی بنیاد پر مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد لوگوں کے سرعام قتل اور فرقہ وارانہ تشدد جیسے عوامل سے انکار یا انہیں نظر انداز کیا گیا۔
امریکا