15 جون سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 15 جون سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے بارے میں حتمی اعلان قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔کورونا کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد کارگو اور خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے علاوہ ہر قسم کی پروازوں پر 25 مارچ کو پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
بین الاقوامی فضائی آپریشن