گریڈ21 کے افسران کو 22میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری

گریڈ21 کے افسران کو 22میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری

  

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے گریڈ21 افسران کو 22میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،جن میں سے ایڈمنسٹریٹر سروس گروپ کے 10 افسران، پولیس سروس 2، فارن سروس 4، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹیم ان لینڈ ریونیو2، کسٹمز سروس ایک، ملٹری لائن ایک، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ایک، پوسٹل گروپ 2 اور ریلوے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کا ایک افسر شامل ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر سروس کے ڈاکٹر تنویر احمد قریشی، کیپٹن (ر)جاوید اکبر، ڈاکٹر اختر نذیر، کیپٹن(ر) منیر اعظم، محمد صلاح احمد فاروقی،مطہر ریاض رانا، مسز فرح حمید خان، مسز حمیرہ احمد، کیپٹن(ر)سکندر قیوم اور شوکت علی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔پولیس سروس کے دو افسران ڈاکٹر طارق کلیم امام اور ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو 22گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔فارن افیئر پاکستان میں سے نجم الثاقب، رضا بشیر تارڑ،معین الحق اور نفیس ذکریا 22گریڈ میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ کے میاں محمد جمیل آفاقی، عبدالغفران میمن، غلام محمد میمن کو ترقی دی گئی ہے۔ان لینڈ ریونیو سروس میں سے خواجہ عدنان ظاہر اور مس فرینہ مظہر کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی ہے، پاکستان کسٹم سروس میں سے محمد زائد، ملٹری لینڈ میں سے ڈاکٹر مسعود اختر چوہدری،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں سے محمد عرفان تارڑ، پوسٹل گروپ میں سے محمد اخلاق رانا، اعجاز احمد منہاس اور پاکستان ریلوے میں سے عبدالحمید رضی کو گریڈ 22میں ترقی دے کر نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن

مزید :

صفحہ آخر -