الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ایک ماہ کیلئے بند،20 ملازمین میں کورونا کی علامات ظاہر،2 کنفرم

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ایک ماہ کیلئے بند،20 ملازمین میں کورونا کی علامات ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) کورونا وائرس کے پیش نظر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تمام عدالتی کاروائیاں ایک مہینے کیلئے معطل کر دی گئیں،دو ملازمین جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہے۔20ایسے ملازمین جن کے اندر کورونا وائرس کی مشکوک علامات ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ میں تمام عدالتی کارروئیاں ایک مہینے کے لئے معطل رہیں گی۔دو ملازمین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہے،20 کے اندر مشکوک علامات ہیں ان کو دفتر حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے،ایسے تمام ملازمین جن کو پہلے ہی سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے انہیں بھی دفتر نہ آنے کا کہا گیا ہے۔ جینڈر ونگ، ٹریننگ ونگ، لائبریری اور الیکٹورل ونگ کو بند کیا گیا ہے۔

سیکرٹریٹ بند

مزید :

صفحہ آخر -