معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے

معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے

  

لاہور(این این آئی) چادر اوڑھ تحریک کے روح رواں، معروف روحانی شخصیت اور آستانہ عالیہ چورہ شریف اٹک کے سجادہ نشین پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی کی نماز جنازہ خیابان چورہ شریف ہنجروال ملتان روڈ لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ان کے مریدوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی ملک بھر میں روحانی حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتے تھے اور تمام مکاتب فکر میں انہیں انتہائی احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے خواتین میں حجاب اور پردے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ”عالمی چادر اوڑھ تحریک“کی بنیاد رکھی اور خواتین میں پردے کا شعور اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ملک کی سیاسی، مذہبی اورروحانی شخصیات نے پیرسید محمدکبیرعلی شاہ گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہارکیا ہے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -