بحر اللہ ہزاروی سپردخاک،نماز جنازہ پیر نور الحق قادری نے پڑھائی

بحر اللہ ہزاروی سپردخاک،نماز جنازہ پیر نور الحق قادری نے پڑھائی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیت، دفتر امور حجاج پاکستان کے سابق ڈائریکٹر بحر اللہ ہزاروی کی نماز جنازہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پڑھائی۔ بحراللہ ہزاروی کل کرونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ آپ پاکستان کی واحد شخصیت تھے جنہیں 30 سے زائدبار خانہ کعبہ کے اندر اور متعدد بار روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر جانے کی سعادت ملی۔ آپ مدینہ منورہ سے خاص نسبت رکھتے تھے اور در حبیب کی غلامی میں زندگی بسر کرتے رہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی ممتاز سیاسی، دینی اور سماجی شخصیات نے انکی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے علم بردار بحراللہ ہزاروی کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ ہوپ کا بحر اللہ ہزاروی کی حج و عمرہ کے لیے تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین،سابق مرکزی چیئرمین وحید اقبال بٹ،قاضی جمیل،ثناء اللہ خان،جاوید اختر کا ان کے بیٹے کے ساتھ اظہار تعزیت۔

بحر اللہ ہزاروی

مزید :

صفحہ آخر -