ہوپ پنجاب کا ٹور ازم فیس،پی آر اے،پروفیشنل ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کے چیئرمین خرم ثقلین نے ٹریول ٹریڈ اور عمرہ کاروبار بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے 3سال کے لیے ٹور ازم فیس،پی آر اے ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور نئے تعینات ہونے والے وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان جعفر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر خیر مقدم کیا ہے اور ریٹائر ڈہونے والے سیکرٹری میاں مشتاق احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،خرم ثقلین نے کہا ہے کہ عمرہ اور ائیرلائنز کا آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ دیوالیہ ہو رہی ہے، ائیر لائنز ریفنڈ نہیں دے رہیں،سعودی عمرہ کمپنیاں رقوم کی واپسی کا عمل شروع نہیں کر رہیں،ٹریول ٹریڈ کے90فیصد دفاتر کرایہ تک ادا نہیں کر پا رہے،ملازمین کو تنخواہیں دینا اور گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے حج2020ء کے حوالے سے خدشات نے بحران مزید بڑھا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے پروفیشنل ٹیکس اور ٹورازم صوبہ پنجاب کا مسئلہ ہے اس لیے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں وہ عمرہ ٹریڈ،ٹریول ٹریڈ،حج ٹریڈ بچانے کے لیے پروفیشنل ٹیکس،ٹورازم ٹیکس 3سال کے لیے معاف کیا جائے اور پی آر اے ٹیکس 0.5پر کیا جائے،خرم ثقلین نے کرونا کی وجہ سے فوت ہونے والے سینئر حج آرگنائزر منیر انصاری،حاجی داؤد احمد،عابد انور، فیصل صابر بٹ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے،چیئرمین ہوپ پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ٹریول،عمرہ و حج ٹریڈ کے بحران پر قابو پانے کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں۔
خرم ثقلین