وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری فرید الاسلام خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری فرید الاسلام خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور میں 9سال تک تاریخ ساز خدمات انجام دینے والے ڈپٹی سیکرٹری فرید الاسلام خٹک کا با لآخر تبادلہ، اسٹیبلشمینٹ ڈویژن چوتھے نوٹس کے بعد عمل درآمد کروانے میں کامیاب،نئے تعینات ہونے والے وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان جعفر نے ریلیو کر دیا،اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں گے،فرید الاسلام خٹک اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر شیخ محمد عمر فاروق کی طرف سے جاری کیے گئے میمورنڈم کو جعلی اور سازش قرار دیتے رہے،یاد رہے فرید الاسلام خٹک وزارت مذہبی امور نے وزارت مذہبی امور میں 2011ء میں ذمہ داری سنبھالی،اپنے تجربے اور ذہانت کی وجہ سے ہر سیکرٹری کے قریب رہے،وزارت کے لیگل افیئر آفیسر کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں جو بھی کام دیا جاتا رہاوہ احسن انداز میں انجام دیتے رہے، 2019ء میں ایک لابی ان کے خلاف سرگرم ہوئی 24اپریل کو ان کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کروادیا،وفاقی سیکرٹری نے ان کی وزارت مذہبی امور کو زیادہ ضرورت قرار دے کر روک لیا،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے 26ستمبر 2019ء،13فروری 2020ء کو تسلسل سے تبادلے کے احکامات پر عمل درآمد کی درخواست کی،وفاقی سیکرٹری نے دینے سے پھر انکار کر دیا،31 مئی کو وفاقی سیکرٹری کی ریٹائرمنٹ کے بعد 8جون کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے دوبارہ یاد دہانی کرائی اور فرید االاسلام خٹک کو ریلیو کرنے کا میمورنڈم جاری کیاتو فرید اسلام خٹک نے نئے سیکرٹری کے سامنے8جون کو جاری ہونیوالے احکامات کو جعلی اور سوشل میڈیا کی سازش قرار دیامگر وفاقی سیکرٹری نے ان کو وزارت میں رکھنے کی حامی نہ بھری اور وزارت مذہبی امور سے ریلیو کر دیاان کے 24اپریل کوپاورٹی ایلوشن سوشل سیفٹی ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں نئی تعیناتی کیلئے رپورٹ کریں گے۔

فرید الاسلام خٹک

مزید :

صفحہ آخر -