بھار ت میں مذہب، ذا ت پات کے بعد سیاہ رنگت بھی تعصب کا نشان بن گئی

  بھار ت میں مذہب، ذا ت پات کے بعد سیاہ رنگت بھی تعصب کا نشان بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست ویسٹ بنگال کے ایک سکول کی کتاب میں انگریزی لفظ یو کے آگے کالی رنگت والے فرد کی تصویر بنائی گئی ہے اور یو فار اگلی کا سبق پڑھاتے ہوئے کالی رنگت والے افراد کو بد صورت قرار دے دیا گیا ہے۔بھارتی ریاست ویسٹ بنگال میں واقع ضلع بردوان کے پرائمری محکمہ تعلیم کے سرکاری سکول، میونسپل گرلز ہائی سکول میں تعصبانہ مواد پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ۔سکول کی کتاب میں بچوں کو رنگت سے متعلق تعصبانہ مواد پڑھائے جانے کے خلاف والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق سرکاری پرائمری اسکول کی انگریزی کی کتاب میں لفظ یو پڑھانے کیلئے یو فار اگلی لکھا گیا ہے اور بچوں کو سمجھانے کے لیے ساتھ میں ایک کالی رنگت والے انسان کا خاکہ استعمال کیا گیا ہے۔ایک طالب علم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی بیٹی میونسپل کے پرائمری سرکاری سکول میں پڑھ رہی ہے، وہ بیٹی کو پڑھا رہے تھے جب یہ تعصبانہ مواد ان کی نظروں سے گزرا، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں کالی رنگت کو بدصورتی قرار دیتے ہوئے اس کی تعلیم دینا بہت غلط طریقہ ہے۔طالب علموں کے والدین کی جانب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس کتاب کے ذریعے بچوں کے دلوں کو کالی رنگ کے خلاف نفرت سے بھرا جا رہا ہے جبکہ کالی رنگت والے بچے ایسے سبق پڑھنے سے ہمیشہ کے لیے احساس کمتری کا شکار ہو جائیں گے، اس تعصبانہ کتاب کو فورا بچوں کے کورس سے نکال دینا چاہیے۔دوسری جانب محکمہ پرائمری تعلیم کے ضلعی انسپکٹر سوپن کمار دت نے اس واقعہ پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو ایسی تعلیم دینا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، اس قسم کی کتابیں سرکار کی جانب سے سکولوں کو نہیں دی گئیں ہیں، ہم متعلقہ سکول سے اس کتاب کے بارے میں تحقیقات کریں گے، اگر ضرورت پڑی تو کتاب تبدیل کر دی جائے گی۔
سیاہ رنگت

مزید :

صفحہ آخر -