محکمہ داخلہ پنجاب نے تین متنازع کتابوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے تین متنازع کتابوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے تین متنازع کتابوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر تینوں متنازع کتابوں "دی فرسٹ مسلم، آفٹر دی پرافٹ اور ہسٹری آف اسلام" پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مسلم لیگ(ق)کے رکن اسمبلی حافظ عمار یاسر نے مذکورہ تینوں کتابوں کی نشاندہی کی تھی۔ جس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کی ذاتی دلچسپی کے بعد مذکورہ تینوں کتابوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -