وفاقی بجٹ میں کھیلوں کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کی کمی

وفاقی بجٹ میں کھیلوں کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کی کمی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی بجٹ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کی کمی نے کھیلوں کی فیڈریشنوں کومایوس کردیا اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلے ہی کورونا کی وجہ سے کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس کی کمی دور کرنے کے لئے حکومت کو چاہئیے تھا کہ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرتی اور کھیلوں کی ترقی کیلئے فنڈز مختص کرتی فیڈریشنز سربراہان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بجٹ نے ہمیں مایوس کیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود سپورٹس مین ہیں ان کو تو اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت تھی خانطر خواہ اقدامات نہ کرنے سے ملک میں ہر طرح کے کھیلوں کی سر گرمیاں متاثر ہوں گی بجٹ ہماری توقعات پرپورا نہیں اترا امید تھی کہ ایسے حالات میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات ہوں ایسا نہ ہوسکا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -